کمپیوٹر کیا ہے؟

 کمپیوٹر کی تعریف

کمپیوٹر Computer ایک ایسا الیکٹرانک آلہ ہے۔ جس کا کام ڈیٹا کوحاصل کرنا ، اِس پر عمل کرنا ، اِس کا تجزیہ کرنا اور ہماری دی ہوئی ہدایات کے مطابق عمل کرنا ہے۔ کمپیوٹر یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب کمپیوٹ کرنا یا حساب کرنا ہوتا ہے۔

کمپیوٹر ایک ایسی الیکٹرانک مشین ہے جو انفارمیشن اور ڈیٹا کو ان پٹ ڈیوائسز سے حاصل کرتی ہے اور دی گئی ہدایت کے مطابق پروسیس کرکے آوٹ پٹ کے ذریعے رزلٹ ظاہر کر دیتی ہے۔

کمپیوٹر جدید دور کا ایک مفید ترین اور ہمہ گیر اہمیت کا حامل آلہ ہے۔ جو حساب کے سوال اور پیچیدہ شماریاتی مسئلے، مقررہ اور مہیا کی گئی ہدایات کے مطابق آسانی سے حل کر لیتا ہے، پھر ان حسابات کے نتائج یا تو ظاہر کر دیتا ہے یا اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے۔

کمپیوٹر کی اقسام

کمپیوٹر کے مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں۔ اینالاگ کمپیوٹر، ڈیجیٹل کمپیوٹر، ہائی بریڈکمپیوٹر

اینالاگ کمپیوٹر (Aanlog Computer) اینالاگ کمپیوٹر پہلا کمپیوٹر ہے۔ جس نے جدید ڈیجیٹل کمپیوٹرکی راہیں ہموار کی۔ اینالاگ کمپیوٹر ڈیٹا کو لہروں کی صورت میں حاصل کرتا ہے۔ اینالاگ ڈیٹا فاصلہ ،سپیڈ ، دباؤ ، ٹمپریچر ، مائع یا گیس کے بہاؤ کی شرح ، کرنٹ، وولٹیج اور طبعی مقداروں کی شدت پر مشتمل ہوتاہے۔ انالاگ کمپیوٹر انجینئرنگ اور سائنسی تحقیق کیلئے زیادہ تر استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر بہت تیز ہوتے ہیں۔

ڈیجیٹل کمپیوٹر (Digital Computer ) ڈیجیٹل  کمپیوٹر اعداد ، حروف اور اسپیشل علامات کے ذرئعے کام کرتے ہیں۔ یعنی ڈیجیٹل کمپیوٹرکو ڈیٹا ہندسوں کی شکل میں مہیا کیا جاتا ہے۔ جدید ڈیجیٹل کمپیوٹر بہت سے سائزوں اور مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں۔ عام طور پر سکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں، دفاتر اور گھروں میں ڈیجیٹل کمپیوٹراستعمال کئے جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل کمپیوٹر میں بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کوسٹور کیا جاسکتاہیں۔ ڈیجیٹل کمپیوٹر کا تجزیہ بہت درست ہوتاہے۔

ہائی بریڈکمپیوٹر (Hybrid Computer) اینالاگ  کمپیوٹر کی تیز رفتاری اور ڈیجیٹل کمپیوٹرکی سٹوریج اور درستگی کو یکجا کر کے ایک بہترین خصوصیت والا کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے۔ جسے ہائی بریڈکمپیو کہا جاتا ہے یہ کمپیو ٹر ہسپتالوں میں میڈیکل تفتیش کیلئے ، فضائی جہازوں ، میزائلوں اور فوجی نوعیت کے اسلحہ جات وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔

اینالاگ اور ڈیجیٹل کمپیوٹرمیں بنیادی فرق

اینالاگ کمپیوٹرکو ڈیٹا لہروں کی صورت میں جبکہ ڈیجیٹل کمپیوٹر کو ڈیٹا ہندسوں کی صورت مہیا کیا جاتا ہے۔ اینالاگ کمپیوٹرمیں پیمائش جبکہ ڈیجیٹل میں مقداریں شمار کی جاتی ہے۔ اینالاگ کمپیوٹربہت تیز جبکہ ڈیجیٹل نہایت درستگی سے کام کرتاہے۔ اینالاگ کمپیوٹرکی میموری محدود جبکہ ڈیجیٹل کمپیوٹر کی میموری بہت زیادہ ہوتی ہے۔

کمپیوٹر کے ادوار ((Generations of Computer)

کمپیوٹر کو ہم پانچ ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

پارٹ نمبر 2
کمپیوٹر کی تعریف
کمپیوٹر کے پانچ دور

کمپیوٹر کا پہلا دور جو  1959 – 1942 تک

پہلے دور کے کمپیوٹروں میں ویکوم ٹیوبز جوکہ تیز رفتار سوئچ کے طور پر کام کرتی تھیں استعمال کئے گئے۔ 1943ء میں پنسل وانیا یونیورسٹی میں اینی ئک (ENIAC) الیکٹرانک نیومیریکل انٹی گریٹر اینڈ کیلکولیٹر کو تیار کیا گیا ۔ 1949 ء میں پہلا کمپیوٹر ایڈسیک (EDSAC) بنایا گیا۔ پھر 1952 ء میں دوسرا کمپیوٹر ایڈویک (EDVAC) بنایا گیا۔

1951 ء میں اس سے اچھا کمپیوٹر یونیویک (UNIVAC-1) یعنی یونیورسل آٹومیٹک کمپیوٹر کام کرنے لگی۔ پہلے دور کے کمپیوٹرمیں ذیل خامیاں تھیں (1) بہت بڑا سائز ۔ (2) سست رفتار ۔ (3) اعتبار کا کم درجہ۔ (4) زیادہ پاور کا خرچ ۔ (5) مشکل مرمت ۔


کمپیوٹر کا دوسرا دور  جو 1965 – 1959 تک

ٹرانزسٹر ٹیکنالوجی کی آمد سے کمپیوٹر کا دوسرا دور معرض وجود میں آیا۔ ویکوم ٹیوب کی بانسبت ٹرانز سٹر چھوٹے ، تیز رفتار اور کم خرچ ہوتے ہیں۔ لہذا ٹرانزسٹر کو استعمال کرتے ہوئے ایسے کمپیوٹر بنائے گئے۔ جو مائیکرو سیکنڈ میں اپنا کام مکمل کر لیتے تھے۔ ان کمپیوٹروں میں پہلی بار ہائی لیول لینگوئجز استعمال کی گئی۔مثلاً فورٹران ، کوبول اور بیسک وغیرہ۔ دوسرے دور کے کمپیوٹروں میں ہنی ویل ، آئی سی ایل اور جی ای636 , 645 وغیرہ شامل ہیں۔

کمپیوٹر کا تیسرا دور  جو 1972 – 1965 تک

60 کے عشرہ میں آئی سی (IC) یعنی انٹی گریٹڈ سرکٹ کی آمد سے مائیکرو الیکٹرانکس کا دور شروع ہوا۔ لہذا آئی سی کے استعمال سے کمپیوٹر کی جسامت ، قیمت اور پاور کی خرچ میں بہت زیادہ کمی آ گئی ۔ اس طرح ان کمپیوٹروں میں ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہو گئی ۔ او ر انکی کارکردگی بھی زیادہ قابل اعتبار ہو گئی۔ اس دور کے کمپیوٹروں میں IBM-360 کا سیریز ، ICL-1900 اور PDP-8 کا سیریز وغیرہ شامل ہے۔

کمپیوٹر کا چوتھا دور 1980 – 1972

مائیکرو پروسیسر کی ایجاد سے بہت کم قیمت کے کمپیوٹر بننا شروع ہوگئے۔ اور انکی
سائز میں بھی بہت کمی آگئی۔ امریکہ کے انٹل(Intel) کارپوریشن نے 1971 ء میں پہلا مائیکرو پروسیسر انٹل 4004 تیار کیا ۔ یہ 4 بٹ کا مائیکرو پروسیسر تھا۔پھر 1973ء میں 8بٹ کا مائیکرو پروسیسر تیار کیا ۔ اس کے بعد کلائیو سنکلیر (Clive Sinclair) نے ZX-80 اور ZX-81 کمپیوٹر بہت کم قیمت پر تیار کر کے پرسنل کمپیوٹر(PC) کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا۔ اس دور کا ایک دوسرا کمپیوٹر ایپل (Apple) جو 1976ء میں تیار کیا گیا۔ ان کے علاوہ کموڈور ، IBM-3033,4300 ، سائبر205 ، شارپ PC-1211 وغیرہ اہم کمپیوٹروں میں شامل ہیں۔

کمپیوٹر کا پانچواں دور 1980 اور اس کے بعد کا

چوتھے دور تک کمپیوٹرمیں سب سے بڑی خامی یہ تھی کہ کمپیوٹر سوچنے کی قوت سے عاری تھے۔ اور یہ بات سائنسدانوں کیلئے ایک عرصہ سے مسئلہ بنی ہوئی تھی۔ کمپیوٹر کے پانچویں دور میں اس طرف قدم بڑھایا گیا۔ اب کمپیوٹرز کو انسانوں کی سوچنے ، استدلال کرنے ، سیکھنے نتیجہ اخذ کرنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت فراہم کی جائیں گی۔ ان مشینوں میں (VLSI) سرکٹس کی ایک بہت بڑی تعداد استعمال کی جائے گی۔ اس طرح مصنوعی ذہانت اور ایکسپرٹ سسٹم پانچویں دور کے کمپیوٹرز کے اہم حصے ہوں گے


کمپیوٹرز کے گروپ

کمپیوٹرز کو چار مخصوص گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(1) سُپر کمپیوٹر (2) مین فریم کمپیوٹر۔ (3) منی کمپیوٹر۔ (4) مائیکرو کمپیوٹر۔
Super computer
main frim computers
Mini computer
Micro computer

نمبر (1) سُپر کمپیوٹر: سُپر  کمپیوٹر بہت پیچیدہ مسائل حل کرنے کیلئے 1980 ء میں تیار کئے گئے۔یہ سب سے مہنگے اور تیز ترین کمپیوٹر ہیں۔ یہ کمپیوٹر ہوائی جہاز کے ڈیزائن ، نیوکلائی ریسرچ ، سائنسی لیبارٹری ، اور بہت بڑے بڑے صنعتی اداروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ کرے ٹو(Cray-II) اور کنٹرول ڈیٹا سائیبر 205 سُپر کمپیوٹر کی مثالیں ہیں۔

نمبر (2) مین فریم یا میکرو کمپیوٹر: جیسا کہ نام سے  ظاہر ہے۔ یہ بہت بڑے سائز کے کمپیوٹر ہوتے ہیں۔ اور اس کے پورے سسٹم کو سیٹ کرنے کیلئے کئی بڑے بڑے کمروں کی ضرورت پڑتی ہیں۔ یہ کمپیوٹر بہت تیز ہوتے ہیں۔ اور ان کی میموری بہت بڑی ہوتی ہیں۔ یہ ان اداروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ جہاں بہت سے لوگ ایک ساتھ کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہو۔ مثلاً سرکاری ادارے ، بینک ،ہوائی کمپنیاں وغیرہ۔ بروف 7800B-(Burrough) ، آئی بی ایم 4341 مین فریم کمپیوٹر کی مثالیں ہیں

نمبر (3) منی کمپیوٹر: منی  کمپیوٹر چھوٹے لیکن بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ ان کو تجارت ، تعلیم اور گورنمنٹ کے ادارو ں میں استعمال کیا جاتا ہیں ڈیجیٹل ایکوپمنٹ کارپوریشن نے ان کو 1960 کے عشرہ میں متعارف کرایا۔ آئی بی ایم کارپوریشن ، ڈیٹا جنرل کارپوریشن اور پرائم کمپیوٹرز منی کمپیوٹر بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : فری میں ویب سائیٹ بنانے کا طریقہ اردو میں

نمبر (4) مائیکروکمپیوٹر: مائیکرو  کمپیوٹر نسبتاً کم قیمت والا کمپیوٹر ہے۔ جس کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہیں۔ یہ 1970ء میں مائیکرو پروسیسر بننے کے نتیجہ میں تیار ہوا۔ یہ قیمت میں بہت کم اور سائز میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان کو پرسنل کمپیوٹر (PC)بھی کہا جاتاہے۔ اس لئے ان ہر جگہ مثلاً سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں ، سرکاری دفاتر ، بینکوں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔آئی بی ایم ،ڈیل ، کم پیک اور انٹل کے پی سی۔ ایس 2/ اور ایپل میکن ٹوش وغیرہ مائیکرو کمپیوٹر کی چند مثالیں ہیں۔
پارٹ نمبر 4
کمپیوٹر کیا ھے
کمپیوٹر پروگرام کی تعریف

کمپیوٹر پروگرام ہدایت دینے کا وہ عمل ہے۔ جس کے تحت کمپیوٹر اپنا کام سرانجام دیتاہے۔ اس طرح پررگرامنگ کمپیوٹروں سے رابطہ کا ایک طریقہ ہے۔ ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔اسمیں بائنری کوڈ کو استعمال کیا گیاجو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ہدایت دینے کا یہ طریقہ بہت مشکل اور پیچیدہ تھا۔

اسلئے پروگرام بنانے والوں نے مشین لینگوئج کے بجائے اسمبلی لینگوئج میں پروگرام تیار کرنا شروع کر دئیے۔ دوسری پررگرامنگ لینگوئجزجو کہ آسانی سے استعمال کی جاتی ہیں۔ ہائی لیو ل لینگوئجز ہیں جیسے بیسک ، فورٹران، کوبول ، پاسکل اور سی و C ++ وغیرہ۔

اس طرح کمپیوٹر لینگوئجز کے تین اقسام بیان ہوئے -:1 مشین لینگوئج -:2 اسمبلی لینگوئج -:3 سمبالک یا ہائی لیول لینگوئج۔

لو لیول لینگوئج اور ہائی لیول لینگوئج
Low level and high level language

کمپیوٹر کی بنیادی لینگوئج لو (Low) لیول لینگوئج ہے۔ اسمیں ہدایات کو بائنری کوڈ یا علامتی کوڈ میں دیئے جاتے ہیں۔ مشین لینگوئج اور اسمبلی لینگوئج لولیول لینگوئجز ہیں۔ دوسری پروگرامنگ لینگوئج ہائی (High) لیول لینگوئج ہے۔ مشین لینگوئج کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کو انگریزی الفاظ سے علامتی کوڈ بنا کر حل کیا گیا۔ لھذا یہ زبان پروگرام لکھنے میں بہم آسانی پہنچاتی ہیں۔

ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھا ہوا پروگرام اسی کمپیوٹر پر رن (Run) کیا جاتاہے۔ جسمیں اس لینگوئج کا کمپائلر(Compiler) یا ٹرانسلیٹر موجود ہو۔ کمپائلر ایک سسٹم سافٹ وئیر پروگرام ہوتا ہے جو ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھے ہوئے پروگرام کا کمپیوٹر کے قابل فہم لو لیول لینگوئج میں ترجمہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔

زیادہ مقبول ہائی لیول لینگوئجز میں سے کچھ درج ذیل ہیں: بیسک(BASIC) ، فورٹران(Fortron) ، کوبول(COBOL) پاسکل (Pascal) ، سی (C) ، سی ++ (C++) اور جاوا (Java) وغیرہ۔
لو لیول لینگویجز (مشین اور اسمبلی لینگوئجز)

مشین لینگوئج: بائنری کوڈ  میں دی گئی ہدایات کے سیٹ کو مشین لینگوئج کہتے ہیں۔ کمپیوٹر کا CPU اسکو براہ راست سمجھتاہے۔ ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔ اس میں بائنری کوڈ کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ مشین لینگوئج میں دی گئی ہدایت کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں پہلے حصہ کو کمانڈ یا آپریشن کہتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ ایک یا دو آپرینڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔

اسمبلی لینگوئج: اسمبلی  لینگوئج ایک لو لیول لینگوئج ہے کیونکہ یہ پرابلم کی لینگوئج کے مقابلہ میں کمپیوٹر کی مشین کوڈ سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ اسمیں تیار کئے گئے پروگرام کو مشین لینگوئج میں تبدیل ہونے کیلئے ایک اسمبلر سے گزرنا پڑتاہے۔ اسمبلی لینگوئج میں مشین لینگوئج کے تمام آپریشن کوڈزکوالفاظ اور علامتوں سے جن کو نی مونک کوڈز کہتے ہیں بدل دئے جاتے ہیں

مثال کے طور پر Stop Process کیلئے آپریشن کوڈ (000 000) جبکہ نی مونک کوڈ(HLT) کو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس طرحAdditionکیلئے آپریشن کوڈ (000 010) جبکہ نی مونک کوڈ (ADD) اورMultiplyآپریشن کوڈ (000 100) جبکہ نی مونک کوڈ(MUL) استعمال کیا جاتا ہے۔

ہائی لیول لینگوئجز (بیسک ، فورٹران ، کوبول ، پاسکل اور سی)

بیسک (BASIC): بیسک((Beginners All-Purpose Symbolic Instruction Code) کامخفف ہے۔ یہ ابتدائی درجے کے پروگراموں کے لئے ڈیزائن کی گئی اور سب سے پہلے 1964 ء میں متعارف کرائی گئی۔ یہ لینگوئج انگریزی زبان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ اوریہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور سب سے آسانی سے سیکھی جانے والی ہائی لیول لینگوئج ہے اب تک اس کے مختلف ورژن پیش کئے جا چکے ہیں۔ انمیں جی ڈبلیو بیسک ، کوئیک بیسک، ٹربو بیسک اور وژوئل بیسک وغیرہ شامل ہیں۔م ہوتا ہے جو ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھے ہوئے پروگرام کا کمپیوٹر کے قابل فہم لو لیول لینگوئج میں ترجمہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔

زیادہ مقبول ہائی لیول لینگوئجز میں سے کچھ درج ذیل ہیں: بیسک(BASIC) ، فورٹران(Fortron) ، کوبول(COBOL) پاسکل (Pascal) ، سی (C) ، سی ++ (C++) اور جاوا (Java) وغیرہ
 
Low level language  (machines and assembly language )
لو لیول لینگویجز (مشین اور اسمبلی لینگوئجز)

مشین لینگوئج: بائنری کوڈ  میں دی گئی ہدایات کے سیٹ کو مشین لینگوئج کہتے ہیں۔ کمپیوٹر کا CPU اسکو براہ راست سمجھتاہے۔ ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔ اس میں بائنری کوڈ کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ مشین لینگوئج میں دی گئی ہدایت کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں پہلے حصہ کو کمانڈ یا آپریشن کہتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ ایک یا دو آپرینڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔
اسمبلی لینگوئج:
اسمبلی  لینگوئج ایک لو لیول لینگوئج ہے کیونکہ یہ پرابلم کی لینگوئج کے مقابلہ میں کمپیوٹر کی مشین کوڈ سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ اسمیں تیار کئے گئے پروگرام کو مشین لینگوئج میں تبدیل ہونے کیلئے ایک اسمبلر سے گزرنا پڑتاہے۔ اسمبلی لینگوئج میں مشین لینگوئج کے تمام آپریشن کوڈزکوالفاظ اور علامتوں سے جن کو نی مونک کوڈز کہتے ہیں بدل دئے جاتے ہیں

مثال کے طور پر Stop Process کیلئے آپریشن کوڈ (000 000) جبکہ نی مونک کوڈ(HLT) کو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس طرحAdditionکیلئے آپریشن کوڈ (000 010) جبکہ نی مونک کوڈ (ADD) اورMultiplyآپریشن کوڈ (000 100) جبکہ نی مونک کوڈ(MUL) استعمال کیا جاتا ہے۔
ہائی لیول لینگوئجز (بیسک ، فورٹران ، کوبول ، پاسکل اور سی)

بیسک (BASIC): پروگرام
بیسک((Beginners All-Purpose Symbolic Instruction Code) کامخفف ہے۔ یہ ابتدائی درجے کے پروگراموں کے لئے ڈیزائن کی گئی اور سب سے پہلے 1964 ء میں متعارف کرائی گئی۔ یہ لینگوئج انگریزی زبان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ اوریہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور سب سے آسانی سے سیکھی جانے والی ہائی لیول لینگوئج ہے اب تک اس کے مختلف ورژن پیش کئے جا چکے ہیں۔ انمیں جی ڈبلیو بیسک ، کوئیک بیسک، ٹربو بیسک اور وژوئل بیسک وغیرہ شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment